23 دسمبر، 2025، 10:32 PM

صہیونی وزیر جنگ کے اشتعال انگیز بیان پر حماس کا سخت ردعمل

صہیونی وزیر جنگ کے اشتعال انگیز بیان پر حماس کا سخت ردعمل

حماس کے ترجمان نے کاتز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر جنگ کا بیان اور صہیونی حکومت کے اقدامات امن منصوبے اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ کاتز کے اشتعال انگیز بیانات سے اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ یہ بیانات فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے اقدامات امن معاہدے اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو ان کی زمینوں اور گھروں سے نکالنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

حازم قاسم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اقدامات خطے میں پائیدار امن کے لیے خطرہ ہیں اور موجودہ امن منصوبوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیر جنگ اسرائیل کاتز نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل غزہ سے کبھی واپس نہیں ہٹے گا اور شمالی غزہ میں نئے فوجی اور زرعی مراکز قائم کرے گا، جن کو 2005 میں خالی کیا گیا تھا۔

News ID 1937265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha