23 دسمبر، 2025، 6:00 PM

ایران کی میزائل اور انٹیلی جنس طاقت خطرناک حد تک مضبوط ہے، صہیونی میڈیا کا اعتراف

ایران کی میزائل اور انٹیلی جنس طاقت خطرناک حد تک مضبوط ہے، صہیونی میڈیا کا اعتراف

صہیونی میڈیا کے مطابق ایران نے حالیہ تنازعات سے سبق سیکھ کر اپنی دفاعی اور خفیہ صلاحیتیں مزید بڑھالی ہیں جس سے خطے میں اس کا اثر و رسوخ واضح ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے ایران کی بڑھتی ہوئی میزائل اور خفیہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے تسلیم کیا کہ ایران کی میزائل طاقت مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔ حالیہ تنازعات سے حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر اس کی انٹیلی جنس صلاحیتیں بھی بڑھائی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران مستقبل میں پیشگی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا ایران کو خطے میں غیر مستحکم عنصر کے طور پر پیش کرنے کی مہم چلا رہا ہے، جبکہ فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری انسانی بحران اور نسل کشی پر عالمی توجہ کم کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

News ID 1937257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha