23 دسمبر، 2025، 11:22 PM

ایران پر پابندیوں سے عوام زیادہ متاثر، آئی اے ای غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرے، پاکستان

ایران پر پابندیوں سے عوام زیادہ متاثر، آئی اے ای غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرے، پاکستان

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایران پر امریکہ اور مغرب کی پابندیوں کو عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ایجنسی کو غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے نمائندے نے کہا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام کے لیے مکالمہ ناگزیر ہے اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا کوئی متبادل موجود نہیں۔

عثمان اقبال جدون نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اسلام آباد کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کا راستہ ہی اختیار کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملے میں بھی بات چیت اور سفارتی ذرائع ہی واحد مؤثر حل ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دھمکی آمیز اقدامات اور دباؤ کی پالیسیاں موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہیں، جبکہ پابندیاں براہ راست عام شہریوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ پاکستان تصادم سے گریز اور سفارتی طریقہ کار اپنانے کی سفارش کرتا ہے۔

پاکستانی نمائندے کے مطابق جوہری معاہدے کی اصل روح کو دوبارہ زندہ کرنا ناگزیر ہے اور مفاہمتی رویہ اختیار کرتے ہوئے اس مسئلے کا پائیدار حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس عمل میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو اپنی ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔

News ID 1937268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha