13 جنوری، 2026، 8:12 PM

امریکی حملے کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ ایران کا ساتھ دیں گے، کتائب حزب اللہ

امریکی حملے کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ ایران کا ساتھ دیں گے، کتائب حزب اللہ

عراقی مقاومتی تنظیم نے صدر ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ آسان نہیں ہوگا۔ اس کے نتیجے میں ایسی آگ بھڑک اٹھے گی جس میں امریکی مفادات جل جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں مقاومتی تنظیمیں پوری طاقت کے ساتھ ایران کا ساتھ دیں گی۔

انہوں نے امریکہ کو انتباہ کیا کہ ایران پر حملہ آسان کام نہیں۔ ایسی غلطی کی صورت میں خطے میں ایسی آگ بھڑک اٹھے گی جس میں امریکی مفادات جل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج حق اور باطل کے درمیان جدید جنگ شروع ہوگئی ہے۔ حق اور باطل محاذ کی خصوصیات پوری دنیا پر آشکار ہوگئی ہیں۔ شیطانی طاقتوں کے ظلم اور بربریت سے وہی لوگ امان میں ہیں جو ان کے اہداف کے لئے آلہ کار بنتے ہیں۔

الحمیداوی نے کہا کہ باطل قوتوں نے حقیقی اسلام کے مضبوط قلعے اور امت مسلمہ کی عزت اور شرافت کے محافظ اسلامی جمہوری ایران کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ ان حالات میں مجاہدین راہ خدا کا شرعی اور اخلاقی وظیفہ ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ ایرانی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اور اسلامی جمہوری ایران کا دفاع کریں۔

انہوں نے ایرانی عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ہر حال میں آپ کے ساتھ ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران اور انقلاب اسلامی کے دفاع کے بارے میں ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

News ID 1937680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha