مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طیارے نے قریب میں ہی قائم ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔
انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تاہم طیارہ گرنے کے باعث شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ہالی وڈ پولیس کا کہنا تھا کہ طیارے کے زمین پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر ز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جائے وقوعہ سے طیارہ کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے جبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ