مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ ریاست راجھستان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کرتباہ ہوا۔حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2 شہری ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ کے مگ طیاروں کو حادثات کی بلند شرح کے باعث ’اڑتے ہوئے تابوت ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2010 تک 20 جبکہ 2003 سے لے کر2013 تک 38 مگ طیارے تباہ ہوئے۔ مگ طیارے تباہ ہونے کے واقعات میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں
آپ کا تبصرہ