6 مئی، 2023، 7:46 AM

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج ہوں گے

پاک چین افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے، چینی اور افغان وزیر خارجہ بھارت سے براہ راست کل پاکستان پہنچے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نق کیا ہے کہ پاک چین افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے، چینی اور افغان وزیر خارجہ بھارت سے براہ راست کل پاکستان پہنچے تھے۔

چینی وزیر خارجہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں۔قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ آج سے شروع ہو رہے پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات میں تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

News ID 1916284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha