مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارا چنار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول اساتذہ کو قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے،انہوں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور معاشی صورتحال ابتر ہے،تاریخ کی بدترین مہنگائی کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر کیا کر رہے ہیں؟
پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارا چنار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول اساتذہ کو قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
News ID 1916271
آپ کا تبصرہ