5 جولائی، 2023، 7:47 PM

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، دو اہلکار جانبحق، 14 زخمی

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، دو اہلکار جانبحق، 14 زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے میرعلی میں قائم چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ولیس کے مطابق میران شاہ اور میر علی کے درمیان واقع حمید اللہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا،  حملے کے نتیجے میں نتیجے میں 2 اہلکار شہید 4 اہلکاروں کے علاوہ دس شہری زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد سیکوری فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گرد کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں میں احسان اللہ،اکرام ،محمد نصیر ،محمد عامر،سید محمد ،سیف اللہ ،رشید گل ، منصور ، عمر اور محمد قاسم شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

News ID 1917619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha