نیوزی لینڈ سے 6 ہزارمویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا

نیوزی لینڈ سے 6 ہزارمویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز جاپان کے ایک جزیرے میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 40 ارکان لاپتہ ہوگئے جب کہ صرف ایک شخص کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ سے 6 ہزارمویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز جاپان کے ایک جزیرے میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 40 ارکان لاپتہ ہوگئے جب کہ صرف ایک شخص کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوب مغربی جاپان کے جزیرے امامی اوشیما میں 6 ہزار مویشیوں سے لدا بحری جہاز طوفان میساک کی تند و تیز ہواؤں کے تھپیڑوں میں پھنس گیا، کافی دیر طوفان کے مقابلے کے نتیجے میں جہاز کا ایک انجن خراب ہوگیا جس کی وجہ سے وہ سمندر میں ڈوبتا چلا گیا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوشیما کے ساحلی علاقے سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس پر کوسٹ گارڈ کی 3 کشتیوں، 4 جہاز اور 2 غوطہ خوروں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا، تاحال عملے کے 45 سالہ آفیسر فلپائنی نژاد ایڈواروڈو کو بچایا جا سکا ہے جب کہ کچھ مویشیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔

 بحری جہاز میں عملے کے 43 افراد سوار تھے جن میں سے 39 فلپائنی شہری تھے جب کہ 2 کا تعلق نیوزی لینڈ اور دیگر 2 آسٹریلیا سے تھے، اب تک صرف ایک رکن کو بچایا جا سکا ہے اور دو کی لاشیں ملی ہیں جب کہ باقی ماندہ لاپتہ ہیں۔

News Code 1902722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =