مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قاہرہ میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں ترکی کے قومی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم کالن، مصر کے جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ حسن راشد اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی شریک ہوئے۔
ترکی نے اجلاس کے دوران فلسطین کے لیے اپنی مستقل حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے تسلسل کے لیے جامع امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان دو اہم ثالث مصر اور قطر نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے طریقۂ کار پر بات چیت کی۔
مصری چینل القاہرہ نیوز کے مطابق، فریقین نے اس مرحلے کی کامیابی کے لیے مشترکہ کوششوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید برآں، مصر اور قطر نے امریکہ کی جانب سے قائم کردہ سول-ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور غزہ میں جنگ بندی کے نظام کو مستحکم بنایا جا سکے۔
یہ اجلاس اس وقت منعقد ہوا جب اسرائیل اور حماس نے 9 اکتوبر کو جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کیا تھا، جو 10 اکتوبر سے نافذ ہوا۔
آپ کا تبصرہ