16 ستمبر، 2026، 6:50 PM

آرامکو اور خمیس مشیط اڈے کو نشانہ بنایا، یمن

آرامکو اور خمیس مشیط اڈے کو نشانہ بنایا، یمن

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے یمن پر سعودی عرب کے 450 فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے دو فوجی کاروائیاں کیں؛ ایک میں درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے آرامکو کمپنی کو جبکہ دوسری میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے خمیس مشیط فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ینبع میں آرامکو کی تنصیبات کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے جبکہ خمیس مشیط فضائی اڈے کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مجرم سعودی دشمن‘‘ گزشتہ 12 برس سے ہمارے ملک اور عوام کے خلاف اپنی جارحیت اور ظالمانہ محاصرے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ہفتے اس نے اپنے حملوں میں مزید شدت پیدا کی اور یمن پر 450 سے زائد فضائی حملے کیے۔

جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ اس وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے اللہ کی مدد سے دو اہم فوجی کاروائیاں انجام دیں۔

پہلی کاروائی میں ینبع میں آرامکو کی تنصیبات کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق، یہ حملے براہِ راست اور درست تھے، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔

دوسری کاروائی میں خمیس مشیط فضائی اڈے کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا اور یہ حملہ بھی درست نشانے پر کیا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز اپنے ملک اور عوام کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور اللہ کی مدد اور اس پر توکل کرتے ہوئے سعودی دشمن کو ناقابلِ فراموش سبق سکھائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی فورسز سعودی عرب کی سرزمین کے اندر اپنی فوجی کاروائیاں جاری رکھیں گی، سعودی حمایت یافتہ عناصر کے اجتماع کے مراکز کو نشانہ بنائیں گی اور ’’محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ اور شدت کے مقابلے میں شدت‘‘ کی حکمتِ عملی کو اس وقت تک برقرار رکھیں گی جب تک یمن کے خلاف جارحیت رک نہیں جاتی اور ملک کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔

News ID 1941411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha