25 دسمبر، 2025، 7:45 PM

12 روزہ جنگ میں ثابت کیا کہ ایران دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا، عراقچی

12 روزہ جنگ میں ثابت کیا کہ ایران دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا، عراقچی

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران 12 روزہ جنگ کے دوران اصول، قومی مفادات اور معیشت کی حفاظت کے لیے ڈٹ کر مزاحمت کی جس کے نتیجے میں دشمن عقب نشینی پر مجبور ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کی 12 روزہ جنگ کے دوران ایران نے ثابت کیا کہ وہ دھونس اور جارحیت کے آگے کبھی نہیں جھکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بھرپور مزاحمت اور جوابی کارروائیوں کی وجہ سے دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور فوری جنگ بندی مذاکرات کی درخواست کی، جو حقیقت میں شکست تسلیم کرنے کے مترادف تھا۔

انہوں نے بعض ذرائع کی جانب سے سنیپ بیک کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ بیانیے عوام میں خوف پیدا کرکے معیشت کو مفلوج کرنے کی کوشش تھے، حالانکہ عملی طور پر یہ اتنے مؤثر نہیں جتنا دکھایا جاتا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ وزارت خارجہ کے دو اہم مشن ہیں جن میں سے پہلا پابندیوں کو ختم کرانے کی کوشش ہے جو ملک کے وقار اور مفادات کے تحفظ کے ساتھ جاری ہے، اور دوسرا ملکی معیشت کی براہ راست معاونت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں برقرار ہیں، مگر ایران پابندیوں کے باوجود ترقی کرسکتا ہے، اور یہ چیلنجز داخلی کمزوریوں کو دور کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

News ID 1937312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha