مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کی جانب سے تل ابیب اور دیگر شہروں پر میزائل حملے کے بعد یمنی فوج ایک اہم اور غیر معمولی بیان عنقریب جاری کررہی ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی مسلح افواج کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب چند گھنٹے قبل یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب ایک میزائل داغا گیا، جس کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔
اسرائیلی چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ میزائل حملے کے فورا بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس کے نتیجے میں شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ماہرین کے مطابق، یمنی افواج کا یہ متوقع بیان خطے کی بدلتی صورتحال، اسرائیل کے خلاف عسکری حکمت عملی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نئے مراحل کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ