مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں قابض اسرائیل کے اہم ترین ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ کو ایک جدید سپرسانک بیلسٹک میزائل "فلسطین 2" کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ کے مطابق، یمنی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مقبوضہ یافا (تل ابیب) شہر میں واقع اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں صہیونی شہریوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑا اور ایئرپورٹ کی سرگرمی معطل ہوگئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینی قوم اور مجاہدین کی حمایت میں، اور اسرائیل کے ہاتھوں جاری وحشیانہ نسل کشی کے رد عمل کے طور پر انجام دی گئی۔
آپ کا تبصرہ