26 ستمبر، 2025، 10:39 AM

مقبوضہ علاقوں پر یمن کا نیا حملہ، لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں میں محصور

مقبوضہ علاقوں پر یمن کا نیا حملہ، لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں میں محصور

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی جانب سے میزائل داغے جانے کے ساتھ ہی مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن فعال ہو گئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  یمن کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر ایک اور میزائل حملہ کیا گیا جس کے بعد خطرے کے سائرن بج اُٹھے اور قدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رپورٹ کیا کہ حملے کے ساتھ ہی لاکھوں صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑے۔ تقریباً 40 لاکھ افراد اب بھی پناہ گاہوں میں موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضائی دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا۔

دوسری جانب یمن کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ صہیونی جارحیت کا جواب دیا جاتا رہے گا اور اسرائیل کو سخت ترین سبق سکھایا جائے گا۔ یمنی حکام نے کہا کہ اسرائیلی حملے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

قابل ذکر ہے کہ آج ہی صنعاء پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 8 افراد شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1935581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha