مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو، جو صمود فلوٹیلا کے ساتھ ہیں، ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
علاوہ ازیں، انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اس وقت تین ڈرونز ’’عمر المختار‘‘ نامی کشتی کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، جو تنہا صمود فلوٹیلا میں شامل ہونے کے لیے رواں دواں ہے۔
خیال رہے کہ صمود فلوٹیلا، جس میں دنیا بھر سے 50 سے زائد کشتیاں شریک ہیں، رواں ماہ کے آغاز میں بارسلونا (اسپین) سے غزہ کی طرف روانہ ہوا تھا تاکہ محاصرہ توڑا جا سکے اور انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔
دو روز قبل اسرائیلی ڈرونز نے ناوگان کی 9 کشتیوں پر 14 حملے کیے تھے، جس کے بعد تمام کشتیوں پر ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ