7 ستمبر، 2025، 10:41 PM

یمنی ڈرون حملہ: صہیونی حکومت کا اہم ایئرپورٹ مفلوج، متعدد زخمی

یمنی ڈرون حملہ: صہیونی حکومت کا اہم ایئرپورٹ مفلوج، متعدد زخمی

یمنی فوج کے میزائل حملے کے نتیجے میں صہیونی حکومت کا اہم ائیرپورٹ رامون مفلوج اور پروازیں معطل ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے ڈرون حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب میں واقع اسٹریٹجک ایئرپورٹ رامون کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور مسافروں کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔

صہیونی میڈیا کے مطابق یمنی ڈرون نے ایئرپورٹ کے مسافر ہال کو براہ راست نشانہ بنایا جس سے کم از کم دو افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیل ہیوم اور چینل 14 نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ میں آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ کو موقع پر بلایا گیا۔ ائیرپورٹ کے ترجمان نے ایئرپورٹ بند کرنے اور تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔

ایلات کے میئر نے یدیعوت آحارونوت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ براہ راست اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے ہوا جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق بندرگاہ بھی بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی اب بھی ہمارے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

رامون ایئرپورٹ 2019 میں ایلات کے قریب قائم کیا گیا تھا۔ یہ تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ کے بعد صہیونی حکومت کا دوسرا بڑا ایئرپورٹ ہے۔ اس کی تعمیر 2014 میں غزہ کی جنگ کے بعد شروع ہوئی تھی جب صہیونی سکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ بن گوریان ایئرپورٹ کا دفاعی نظام فلسطینی مزاحمتی راکٹوں کے مقابلے میں کمزور ہے۔ اسی لئے ایک متبادل ایئرپورٹ کی ضرورت محسوس کی گئی۔

دوسری جانب انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ رامون ایئرپورٹ پر حملہ صرف آغاز ہے۔ حقیقی انتقام ابھی شروع نہیں ہوا، جو آنے والا ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔

News ID 1935235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha