8 ستمبر، 2025، 11:00 AM

رامون ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا حملہ نہایت خطرناک اور پریشان کن تھا، صہیونی میڈیا

رامون ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا حملہ نہایت خطرناک اور پریشان کن تھا، صہیونی میڈیا

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز یمنی فوج کی جانب سے رامون ائیرپورٹ پر ڈرون حملوں کو روکنے میں صہیونی دفاعی سسٹم مکمل ناکام رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل کے دوسرے بڑے ائیرپورٹ رامون پر کامیاب ڈرون حملوں سے صہیونی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ ان حملوں کو نہایت تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔

صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا کہ رامون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا یمنی فورسز کی ایک غیر معمولی کارروائی تھی، جو پیچیدہ حکمتِ عملی کے ساتھ انجام دی گئی۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی فضائیہ اب تک یہ واضح نہیں کر سکی کہ ڈرون کس طرح ایئرپورٹ تک پہنچا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فضائی دفاع میں نمایاں کمزوری آئی ہے،۔ منی فورسز نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اچانک اور خطرناک حملوں سے حیران اور پریشان کرسکتی ہیں۔

ادھر یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ آٹھ ڈرون طیاروں کے ذریعے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے جن میں النقب، ام الرشراش، عسقلان، اشدود، یافا اور رامون ایئرپورٹ شامل تھے۔ اسرائیلی و امریکی دفاعی نظام حملے کو روکنے میں ناکام رہا۔

جنرل سریع نے خبردار کیا کہ یمنی فوج اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔

News ID 1935239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha