8 ستمبر، 2025، 8:07 AM

اسرائیل کے خلاف یمنی کارروائیاں جاری رہیں گی، یمنی رہنما

اسرائیل کے خلاف یمنی کارروائیاں جاری رہیں گی، یمنی رہنما

یمنی رہنما البخیتی نے کہا ہے کہ شہداء کا انتقام لینے کے لیے صہیونی حکومت کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور یمنی شہداء کا انتقام لینے کے لیے صہیونی حکومت کے خلاف یمنی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے زور دیا کہ یمن اپنے شہید رہنماؤں اور وزراء کا انتقام ضرور لے گا۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا کہ آٹھ ڈرون طیاروں کے ذریعے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔ ان میں النقب، ام الرشراش، عسقلان، اشدود، یافا اور رامون ایئرپورٹ شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران متعدد حساس اور حیاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیلی اور امریکی فضائی دفاعی نظام حملوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

جنرل سریع نے خبردار کیا کہ یمنی فوج اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی اور تمام ایئرلائنز کو متنبہ کیا کہ مقبوضہ علاقوں کے ایئرپورٹس اب غیر محفوظ ہیں اور مستقل طور پر حملوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔

News ID 1935237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha