10 نومبر، 2023، 6:20 PM

صہیونی تنصیبات کو بلیسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، یمنی فوج

صہیونی تنصیبات کو بلیسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، یمنی فوج

فوجی ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں صہیونی فوج کی تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع  نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں غاصب صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور دیگر تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی فلسطین کے قصبے ایلات میں فوجی ٹھکانوں کو میزالئل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

المسیرہ کی ویب سائٹ پر میجر جنرل یحیی سریع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائلوں نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنا لیا حالانکہ صہیونی فوج نے میزائل کو راستے میں نشاندھی کرکے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

جنرل یحیی سریع نے مزید تاکید کہ کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف حملے ختم ہونے تک صہیونی فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر یمنی حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1919916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha