10 نومبر، 2023، 5:03 PM

عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں، امام جمعہ تہران

عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں، امام جمعہ تہران

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل عالمی سطح پر بے آبرو ہوچکے ہیں، وعدہ الہی کے تحت ان کے زوال کا وقت پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق تہران کی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے اگر ہم خدا کا ساتھ دیں تو وہ ہمارا خیا رکھے گا، اگر تقوی اختیار کریں تو اپنی برکات ہم پر نازل کرے گا لیکن اگر نافرمانی کریں تو عذاب الہی کا شکار ہوجائیں گے۔
نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے علامہ طباطبائی اور شہید تہران مقدم کی خدمات کی قدردانی کی اور کہا کہ انہوں نے ملک اور انقلاب اسلامی کی ترقی او ترویج کے لئے خدمات اور قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت عالمی برادری کی نظروں کے سامنے غزہ کے مظلوم عوام پر بموں کی بارش کررہی ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں صہیونی حکومت کے مظالم کو محسوس کیا جارہا ہے۔ اب تک غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں دس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ اگرچہ فلسطینیوں کو نقصان ہوا ہے لیکن دوسری طرف صہیونی حکومت کو بھی ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانچ لاکھ سے زائد صہیونی اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ یہ دوبارہ ان علاقوں میں واپسی کے لئے تیار نہیں ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ غزہ میں سکولوں اور عبادتگاہوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کی نظروں میں امریکہ اور اسرائیل کا کچھ وقار نہیں بچا ہے۔ اس وقت اللہ کا وعدہ پورا ہونے کا زمانہ نزدیک ہورہا ہے۔ زمین پر بے گناہوں کا خون بہانے والے مزید رسوا ہوجائیں گے۔
انہوں نے  کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ظالم اپنے ظلم کی وجہ سے نابود ہوگا۔ اسی فرمان کے تناظر رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مستقبل فلسطینیوں کا ہے اور اس جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوکر رہیں گے۔
خطیب نماز جمعہ نے عرب ممالک سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے ساتھ روابط منقطع کریرں۔ ایک دور تھا جب عرب ممالک صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے دوڑیں لگارہے تھے ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ اسرائیل پر کب تک تکیہ کرتے رہیں گے۔ عرب ممالک کو چاہئے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات فوری منقطع کرتے ہوئے جنگ بندی کے لئے کوشش کریں۔
 

News ID 1919918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha