مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی حزب اللہ مزاحمت کے رہنما سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ رہبر معظم کے ایک طاقتور بازو کے طور پر انہوں نے خطے کا سیاسی توازن بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔
خطیب نماز جمعہ نے مزید کہا کہ شہید حسن نصر اللہ جیسوں نے مکڑے کی جالی سے بھی کمزور صہیونی حکومت کو ذلیل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ، اسماعیل ہنیہ، سردار سلیمانی، اور سنور جیسوں نے ہمیں یہی درس دیا کہ اللہ کے حکم سے چھوٹی جماعتیں بڑے لشکر بھی غالب آتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید یحیی السنوار نے آخری وقت ایک لکڑی سے صہیونی دشمن کی طرف اشارہ کرکے امت مسلمہ اور مقاومتی مجاہدین کو بتایا کہ ان کا معمولی اسلحہ دشمن کے جدید ہتھیار کو ناکارہ بناسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران غزہ کے عوام پر 85ہزار ٹن بم اور میزائل گرائے گئے ہیں لیکن غزہ کے عوام ابھی تک پہاڑوں کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ