9 اگست، 2024، 9:35 PM

صہیونی حکومت سے سخت انتقام لینے کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، امام جمعہ تہران

صہیونی حکومت سے سخت انتقام لینے کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی نے امریکہ اور صہیونی حکومت دونوں کو شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے میں شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے انتقام لینے میں کوئی شک نہ کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت سے تدبیر کے ساتھ انتقام لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے شہید ہنیہ کے جانشین کے طور پر یحیی السنوار کو انتخاب کرکے صہیونی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ السنوار نے 20 صہیونی جیل میں گزارے۔ اس مجاہد کمانڈر کے انتخاب سے صہیونی حکومت کی نابودی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

امام جمعہ نے مزید کہا کہ شہید ہنیہ پر ہونے والا حملہ اور غزہ کے دوسرے جرائم میں صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ بھی براہ راست شریک ہے۔ صہیونی حکومت نے امریکہ کے اشارے سے یہ جرائم انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمان کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا انتقام ہمارا وظیفہ ہے۔ صہیونی حکومت کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ ایران اس سے سخت انتقام لے گا۔

News ID 1925870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha