2 فروری، 2024، 8:23 PM

جنگ بندی کے بارے میں حماس کا موقف نہایت معقول ہے، امام جمعہ تہران

جنگ بندی کے بارے میں حماس کا موقف نہایت معقول ہے، امام جمعہ تہران

آیت اللہ خاتمی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے حماس کی شرائط اور موقف انتہائی معقول ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ قطر کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حوصلہ افزا خبریں مل رہی ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جنگ بندی کے لئے پیش کردہ شرائط نہایت ہی معقول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس صہیونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کی رہائی اور غزہ پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں کا خاتمہ حماس کی دو بنیادی شرائط ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر پورے ایران کے عوام سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی اور حمایت کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے ایران پر پہلوی خاندان حاکم تھا جس کو اسلامی اقدار ختم کرنے کے لئے اقتدار میں لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج ایران دنیا کا اہم اسلامی اور جمہوری ملک ہے۔

News ID 1921640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha