9 نومبر، 2023، 7:57 PM

صدر رئیسی اور اردوغان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر رئیسی اور اردوغان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے ترک ہم منصب اردوغان سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور غزہ پر صیہونی فورسز کی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سولہویں اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ترک صدر نے عالم اسلام کو اسرائیلی حکومت کے جرائم کے حوالے سے متحدہ موقف اپنانے اور قابض صہیونی حکومت کے خلاف دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی غزہ کے مسئلے کے پر ثالث کے طور پر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس سے پہلے صدر رئیسی نے ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علییوف سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر کو فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف ردعمل کے طور پر طوفان الاقصی کے نام سے آپریشن کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید چڑائی کی ہے۔ 

صہیونی حکومت نے غزہ پر غذائی اجناس اور ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے جس کی وجہ سے غزہ میں انسانی سانحہ درپیش ہے۔

غزہ سے فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک صہیونی حملوں کے نتیجے میں 10 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

News ID 1919908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha