27 ستمبر، 2024، 9:03 AM

تل ابیب پر یمن کا بلیسٹک میزائل حملہ

تل ابیب پر یمن کا بلیسٹک میزائل حملہ

صہیونی ذرائع نے تل ابیب پر یمنی فوج کے بیلسٹک میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے فلسطین اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب اور دیگر شہروں میں بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور عوام کو محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر یمن کی طرف سے میزائل حملہ کیا گیا۔ انصاراللہ کے حملوں میں بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا ہے۔

صہیونی حکام نے کہا ہے کہ یمنی میزائلوں کو دفاعی سسٹم نے روک لیا ہے۔

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی میزائل حملوں کے بعد بن گوریان ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

News ID 1926939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha