23 مارچ، 2025، 2:27 PM

یمنی فوج کا تل ابیب پر میزائل حملہ؛ بن گوریان ایئرپورٹ بند+ ویڈیو

یمنی فوج کا تل ابیب پر میزائل حملہ؛ بن گوریان ایئرپورٹ بند+ ویڈیو

یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جبکہ بن گوریان ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق تل ابیب، بیت المقدس سمیت 20 سے زائد مقبوضہ شہروں اور قصبوں میں خطرے کے الارم بجے۔

یہ سائرن یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد بجائے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں میزائل حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں کے باسیوں کو پناہ لینے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ خطرے کے سائرن بجنے کے بعد بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ہوائی سروس معطل کردی گئی ہے۔

حملے کے بعد مسافروں کو ایئرپورٹ کے بنکروں میں منتقل اور بن گوریان ایئرپورٹ مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔

News ID 1931328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha