15 جون، 2025، 10:00 AM

تل ابیب کا ایران کے مقابلے میں بے بسی کا اعتراف

تل ابیب کا ایران کے مقابلے میں بے بسی کا اعتراف

سابق صہیونی وزیراعظم نے ایرانی میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں تل ابیب کی بے بسی کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تنہا جنگ لڑنے میں صہیونی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔

تل ابیب پر میزائل حملوں میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایرانی میزائل حملوں کو تنہا روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک طویل اور دردناک آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے صہیونی صدر نے بھی اعتراف کیا کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں کے رہائشی ایک انتہائی تکلیف دہ صبح سے دوچار ہوئے ہیں۔

اس بیان کو صہیونی حلقوں میں بڑھتی ہوئی تشویش اور تل ابیب کی دفاعی کمزوری کی کھلی علامت قرار دیا جا رہا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران کی جانب سے براہ راست اور ہمہ گیر جوابی کارروائی نے اسرائیلی فوجی و سیاسی حلقوں کو گہرے اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔

News ID 1933529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha