24 مئی، 2024، 9:31 PM

بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونیت مخالف تین کاروائیاں کیں، یمنی فوج

بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونیت مخالف تین کاروائیاں کیں، یمنی فوج

یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحیرہ روم میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب والی کشتیوں پر حملے کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج نے صہیونیت مخالف کاروائیاں کی ہیں۔

یمنی ترجمان نے دارالحکومت صنعاء کے السبعین اسکوائر پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحیرہ روم میں صہیونیت مخالف کاروائیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت اور امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن کی خودمختاری کے خلاف اقدامات کے جواب میں یمنی قائد سید عبدالملک الحوثی کے حکم کے مطابق تین کاروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ عرب کے مغرب میں صہیونی کشتی ایم ایس سی الیگزینڈر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسرا حملہ یونانی کشتی پر کیا گیا ہے جو بحیرہ احمر سے گزر رہی تھی۔ صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی اس یونانی پر کچھ دن پہلے حملہ کیا گیا تھا۔

فوجی ترجمان کے مطابق تیسرا حملہ صہیونی کشتی ایسیکس پر کیا گیا جو یمنی فوج کے انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہی تھی جس کے بعد یمنی فوجی جوانوں نے بحیرہ روم میں کشتی پر میزائل فائر کئے۔

میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ معاملہ کرنے والی کمپنیوں کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ ان کی کشتیاں یمنی فوج کے صہیونیت مخالف حملوں کی زد میں آسکتی ہیں۔ یمنی فوج غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف حملوں کے عزم پر باقی ہے۔ جب تک غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرہ ختم نہیں ہوگا، ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1924284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha