10 نومبر، 2023، 2:08 PM

طوفان الاقصی آپریشن میں 354 صیہونی فوجی ہلاک، صیہونی میڈیا کا اعتراف

طوفان الاقصی آپریشن میں 354 صیہونی فوجی ہلاک، صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک 354 قابض فوجی ہلاک اور 250 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 100 کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ 7 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک 354 قابض فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ان میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک ان میں سے 38 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے غزہ میں جھڑپوں میں اس حکومت کے ایک فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک تقریباً 250 صیہونی فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 100 کی حالت تشویشناک ہے۔

صیہونی رجیم نے مسلسل 35ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر زمینی، فضائی اور سمندری حملے کیے ہیں جب کہ مزاحمتی گروہ قابض فوج کی غزہ کی پٹی میں دراندازی کی کوشش کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ 1400 سے زائد صیہونیوں کو ہلاک کر چکے ہیں جب کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دوران دشمن کی صفوں میں گھس کر 240 افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ قابض فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

News ID 1919912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha