مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی حکام نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اس کی بندرگاہیں یمن کے حملوں کے دائرے میں آسکتی ہیں۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے بندر ایلات کی بندش کے بعد بھی اسرائیل کو تیل اور دیگر ضروریات فراہم کرنا جاری رکھا۔
تفصیلات کے مطابق یمنی اہلکار نے ایکس پر لکھا کہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تیل کی سپلائی اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی کارروائی میں براہ راست شریک ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو سمجھنا چاہیے کہ اس کی اہم اور دور دراز بندرگاہیں بھی یمنی حملوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے دوران سعودی عرب نے تل ابیب کو مسلسل تیل کی ترسیل جاری رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ