4 ستمبر، 2025، 11:37 AM

یمن کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ، مقبوضہ بیت‌المقدس اور حیفا میں اسرائیلی اہداف نشانہ

یمن کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ، مقبوضہ بیت‌المقدس اور حیفا میں اسرائیلی اہداف نشانہ

یمنی فوج نے "فلسطین-2" ہائپر سونک میزائل اور ڈرون سے اسرائیل کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون یونٹس نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمنی فوج نے ہائپرسونک میزائل "فلسطین-2" داغا جس نے مقبوضہ بیت‌المقدس کے مغربی حصے میں ایک حساس ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ ایک ڈرون نے حیفا میں ایک اہم مقام کو ٹارگٹ کیا۔

یمنی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں مکمل طور پر کامیاب رہیں اور ان کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اسرائیلی آبادکار پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

یمنی فوج نے واضح کیا ہے کہ یہ حملے غزہ کے عوام کی حمایت اور اسرائیل کی جارحیت اور محاصرے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ یہ حملے س وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ پر محاصرہ ختم اور جنگ بند نہیں ہوجاتی۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ بدھ کو یمن سے داغا گیا میزائل کلسٹر نوعیت کا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس حملے کے بعد تین مختلف جگہوں پر دھماکوں کے آثار ملے ہیں۔

پولیس نے مزید دھماکہ خیز مواد کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو متاثرہ مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

News ID 1935181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha