4 اپریل، 2025، 9:05 AM

یمن کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ

یمن کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ

یمنی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے دوبارہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے صہیونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے ایک بیلسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغا گیا تھا۔

ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل مقبوضہ علاقوں تک پہنچنے سے پہلے ہی فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا۔

اسرائیلی چینل 14 نے بھی دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج کے ریڈار سسٹم نے اس میزائل کی نشاندہی کی، مگر اسے فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب انصار اللہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے گا، مقبوضہ علاقوں اور اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1931602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha