مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے غزہ کی حمایت میں سب سے زیادہ خلوص دکھایا۔
انہوں نے بتایا کہ یمن کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عبدالکریم الغماری فلسطین کی حمایت اور غزہ کے دفاع کے دوران شہید ہوگئے۔
الغماری انصاراللہ تحریک کے ایک ممتاز کمانڈر تھے اور پچھلے دو دہائیوں میں مختلف فوجی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور انتظام میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قربانی کو حماس نے فلسطین کے دفاع میں لازوال خدمات کے طور پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ