25 ستمبر، 2025، 8:48 AM

یمنی ڈرون حملے نے اسرائیلی فضائی دفاع پول کھول دیا، فلسطینی مزاحمتی گروہ

یمنی ڈرون حملے نے اسرائیلی فضائی دفاع پول کھول دیا، فلسطینی مزاحمتی گروہ

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے نے اسرائیلی فضائی دفاع سمیت پورے فوجی اور انٹیلی جنس نظام کی کمزوری کو واضح کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی کمیٹیز آف ریزسٹنس نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں ہمارے بھائی، جو جہاد اور مزاحمت کی سرزمین کے باسی ہیں اور حقیقی معنوں میں فلسطینی عوام اور ان کی جدوجہد کے حامی ہیں، ان کی کارروائی نے اسرائیلی نظام دفاع کو ہلا کر رکھ دیا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ یمنی فورسز نے اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات (ام الرشراش) میں بندرگاہ پر دو ڈرونز سے حملہ کیا۔

یحییٰ سریع کے مطابق یہ حملہ اپنے تمام مقاصد میں کامیاب رہا اور اسرائیلی دفاعی نظام ڈرونز کو ناکام بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

دوسری جانب غاصب اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایلات پر یمنی ڈرون حملے میں زخمیوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1935556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha