24 ستمبر، 2025، 9:45 PM

نیویارک میں امن کارکنوں کا مظاہرہ، ایران مخالف پالیسیوں کی مذمت+ویڈیوز، تصاویر

نیویارک میں امن کارکنوں کا مظاہرہ، ایران مخالف پالیسیوں کی مذمت+ویڈیوز، تصاویر

اقوام متحدہ میں امریکی صدر کی تقریر کے دوران سماجی کارکنوں نے امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ایران مخالف اقدامات کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے موقع پر نیویارک کی سڑکوں پر امن پسند مظاہرین اور ایرانی نژاد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے میں متعدد ایرانی وطن دوست افراد، جنگ مخالف کارکنان اور سماجی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری نسل کشی اور ایران کے خلاف واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے ایران اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ان کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز تھے جن پر "ایران کے خلاف جنگ بند کرو"، "ایران سے یکجہتی کی مہم"، اور "ایران کے خلاف دھمکی، دہشتگردی اور پابندیاں بند کی جائیں" جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری صہیونی مظالم اور ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات پر خاموشی ختم کرے اور انصاف و امن کے لیے صدائے احتجاج بلند کرے۔

نیویارک میں امن کارکنوں کا مظاہرہ، ایران مخالف پالیسیوں کی مذمت+ویڈیوز، تصاویر

نیویارک میں امن کارکنوں کا مظاہرہ، ایران مخالف پالیسیوں کی مذمت+ویڈیوز، تصاویر

نیویارک میں امن کارکنوں کا مظاہرہ، ایران مخالف پالیسیوں کی مذمت+ویڈیوز، تصاویر

News ID 1935552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha