9 جون، 2024، 2:24 PM

امریکی شہریوں کا ریڈلائن کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے حق میں مظاہرہ

امریکی شہریوں کا ریڈلائن کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے حق میں مظاہرہ

ہزاروں امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے صدر جوبائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف "ریڈلائن" مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہزاروں امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے صدر جوبائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی پر صدر جوبائیڈن کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے کہ "واشنگٹن ڈی سی سے لے کر غزہ تک ہم ریڈلائن ہیں"

مظاہرین کے ہاتھوں میں سرخ رنگ کا کپڑا تھا جو اس بات کی علامت تھا کہ ہم صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے سامنے ریڈلائن کھینچیں گے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام لکھے ہوئے بینر بھی تھے۔ 

بعض مظاہرین نے سرخ لباس پہن رکھے تھے اور جھوٹے دعوے پر صدر جوبائیڈن کی مذمت کررہے تھے۔

مظاہرے کو "ریڈلائن" نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ صدر جوبائیڈن نے مئی میں دعوی کیا تھا کہ غزہ کے جنوب میں واقع رفح امریکی ریڈلائن ہے جہاں 15 لاکھ فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں لہذا امریکہ اس ریڈلائن کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔ اسرائیل کی جانب سے رفح پر حملے اور سینکڑوں جانیں ضائع ہونے کے باوجود امریکہ نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

News ID 1924570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha