مہر خبررساں ایجنسی نے ڈوئچہ ویلی کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں عوام نے صہیونی مظالم کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ اور لبنان اور غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں 30 ہزار سے زائد لوگ تھے۔
مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی علاقوں میں صہیونی آبادکاری کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کا انتظام کرنے والی ایک تنظیم نے کہا کہ لبنان اور غزہ میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔
مظاہرین نے برسلز حکام سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر پابندی عائد کرنے کے لئے کوشش کرے۔
آپ کا تبصرہ