3 مئی، 2024، 9:36 AM

طوفان الاقصی کا 209 واں دن، عالمی سطح پر طلباء کے صہیونیت مخالف مظاہرے

طوفان الاقصی کا 209 واں دن، عالمی سطح پر طلباء کے صہیونیت مخالف مظاہرے

غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت اور جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی درسگاہوں میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں یونیورسٹی طلباء مظاہرے کررہے ہیں۔

المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دنیا کے مختلف ممالک میں یونیورسٹی طلباء کے مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ طلباء غزہ میں صہیونی حملوں کو بند کرنے اور فوری جنگ بندی کرکے امدادی سامان کی ترسیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔

امریکی تعلیمی اداروں سے شروع ہونے والے احتجاجی سلسلہ جاپان تک پہنچ گیا ہے۔ واسیدا یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور یونیورسٹی کے اندر کچھ دیر کے لئے دھرنا دیا۔

یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرتگال میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی ریلی نکالی اور صہیونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

دراین اثناء غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح میں کیمپوں میں مقیم بچوں نے امریکی طلباء کی قدردانی کرتے ہوئے ہسپتال کے باہر اجتماع کیا۔ بچوں نے اپنے ہاتھوں میں امریکی طلباء کی قدردانی کے الفاظ لکھے ہوئے پوسٹر اٹھارکھے تھے۔

News ID 1923714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha