1 مئی، 2024، 9:56 AM

امریکہ، اسرائیل مخالف طلباء مظاہروں کا دائرہ نارتھ کیرولینا تک پھیل گیا

امریکہ، اسرائیل مخالف طلباء مظاہروں کا دائرہ نارتھ کیرولینا تک پھیل گیا

فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف امریکی طلباء کے مظاہروں کا دائرہ بڑھتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔

امریکی پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلباء کی گرفتاری کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نارتھ کیرولینا یونیورسٹی میں طلباء کی جانب سے فلسطینیوں کی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کے خلاف طلباء کے مظاہروں کے دوران پولیس نے 36 طلباء کو گرفتار کرلیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طلباء کے مظاہروں میں شدت آنے کے بعد براؤن یونیورسٹی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے نظرثانی کررہی ہے۔

دوسری جانب کیلی فورنیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلباء کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کلاسوں میں کوئی مشکل ایجاد کی تو شدید ردعمل دکھایا جائے گا اور مظاہرین کا داخلہ معطل یا یونیورسٹی سے خارج کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کی جانب سے سیکورٹی عملے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب طلباء نے کہا ہے کہ پولیس یونیورسٹی کے احاطے میں داخل ہونے سے باز رہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی بدنیتی کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف طلباء کے مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاجی طلباء صہیونی حکومت کے تعاون ختم کرنے اور غزہ میں جنگ بندی کے بعد امدادی اشیاء کی فراہمی کا مطلابہ کررہے ہیں۔

News ID 1923678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha