19 مارچ، 2025، 12:50 PM

اٹلی، امریکی قونصل خانے کے سامنے جنگ مخالف زبردست مظاہرہ+ ویڈیو

اٹلی، امریکی قونصل خانے کے سامنے جنگ مخالف زبردست مظاہرہ+ ویڈیو

غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد یورپی ممالک میں بھی تل ابیب اور امریکہ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر نئے حملوں کے آغاز کے ساتھ ہی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تل ابیب کے حملوں کو سبز جھنڈی دکھانے کی وجہ سے ان مظاہروں میں شدت آئی ہے۔

اٹلی کے شہر میلان میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت کے غزہ پر حملوں کا دوسرا دن جاری ہے، جس میں اسرائیلی طیارے غزہ کے مختلف علاقوں کو بمباری کررہے ہیں۔ اسرائیلی توپ خانے اور ہیلی کاپٹر بھی ان وحشیانہ حملوں میں حصہ لے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک ۴۳۹ افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1931218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha