30 اپریل، 2024، 8:27 AM

امریکہ، صہیونزم مخالف مظاہرہ کرنے پر مزید 91 طلباء گرفتار

امریکہ، صہیونزم مخالف مظاہرہ کرنے پر مزید 91 طلباء گرفتار

امریکہ میں فلسطین کے حق میں اور صہیونیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلباء کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزید 91 طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی تعلیمی اداروں میں غزہ میں صہیونی نسل کشی کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزید طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ ورجینیا اور ٹیکساس یونیورسٹی میں طلباء نے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں یونیورسٹیوں سے مزید 91 طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

سی این این کے نامہ نگار کے مطابق ہیوسٹن میں بھی یونیورسٹی طلباء نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے کم از کم چھے طلباء گرفتار کرلئے۔ پولیس افسران نے طلباء کے گرد حصار بنالیا اور ان کو آگے جانے سے روکا۔

امریکی طلباء غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف کئی روز سے احتجاج کررہے ہیں۔ امریکی طلباء کا مطالبہ ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فوجی کاروائی فوری طور پر بند کرے اور جنگ بندی کے بعد غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

News ID 1923661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha