مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہزاروں شہریوں نے غزہ کے حق میں بھرپور احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
پولیس کے مطابق تقریبا 70 ہزار افراد نے احتجاج میں حصہ لیا، تاہم منتظمین نے تعداد 120 ہزار بتائی۔ شرکاء نے سرخ بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں جاری قتل عام کے خاتمے اور عام شہریوں کے تحفظ کے مطالبات تھے۔
مظاہرین اور منتظمین نے حکومتوں، اداروں اور کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کی شراکت داری ختم کریں اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔
مظاہرے میں شریک ایک شہری نے کہا کہ لوگ کبھی برلن کی دیوار کے گرنے کا خواب دیکھتے تھے، اور میرا خواب ایک آزاد فلسطینی ریاست ہے تاکہ فلسطینی بھی عام اقوام کی طرح زندگی گزار سکیں۔
فلسطینی-بیلجیئن انجمن کے ترجمان نے کہا کہ اب تک عالمی برادری کی جانب سے کیے گئے اقدامات غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے ناکافی ہیں۔
آپ کا تبصرہ