17 اگست، 2025، 7:47 AM

برطانیہ، مانچسٹر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے، اسرائیل کو فیفا سے نکالنے کا مطالبہ+ ویڈیو

برطانیہ، مانچسٹر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے، اسرائیل کو فیفا سے نکالنے کا مطالبہ+ ویڈیو

مانچسٹر میں ہزاروں مظاہرین نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور غزہ میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی کھیلوں اور بین الاقوامی اداروں میں رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے شمالی شہر مانچسٹر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں ہزاروں شہریوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلسطین کے حامیوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ کے محصور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فیفا سے فوری طور پر نکالا جائے کیونکہ اس کی رکنیت بین الاقوامی قوانین اور کھیلوں کے اصولوں کے منافی ہے۔

منتظمین کے مطابق اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام خصوصا بچوں کے قتل عام اور غزہ پر جاری حملے کسی صورت نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔ دنیا کو اس پر عملی ردعمل دینا ہوگا۔

مظاہرین فلسطین کے پرچم اور مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے: "فلسطین کو آزاد کرو" اور "اسرائیل کو فیفا سے نکالو"۔

یہ احتجاج یورپ کے مختلف شہروں میں جاری سلسلہ وار مظاہروں کا حصہ ہے جو اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں منعقد ہورہے ہیں۔

News ID 1934874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha