24 ستمبر، 2025، 7:16 PM

صمود فلوٹیلا پر کیمیائی بموں سے حملہ، کشتی میں سوار کارکن کا انکشاف

صمود فلوٹیلا پر کیمیائی بموں سے حملہ، کشتی میں سوار کارکن کا انکشاف

غزہ کا محاصرہ توڑنے کی امن مشن پر مامور کشتیوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر کیمیائی بموں سے حملے کیے گئے۔ اس بات کا انکشاف کشتی میں موجود سیاسی کارکن عمر فارس نے عرب نشریاتی ادارے المیادین سے گفتگو میں کیا۔

عمر فارس نے بتایا کہ ہم ایک مکمل امن مشن پر ہیں جس کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک رسائی حاصل کرنا ہے، لیکن ہماری کشتیوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بموں سے ہونے والا نقصان محدود نوعیت کا ہے، تاہم بعض بموں میں کیمیائی مواد موجود تھا جن سے شدید بدبو پھیل گئی۔

ادھر عرب ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ شب 12 ڈرون حملے کیے گئے جن میں صمود فلوٹیلا کی 9 کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد ڈرونز مسلسل ان کشتیوں کے اوپر پرواز کرتے رہے۔

 صمود فلوٹیلا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ڈرونز نے صوتی بموں سے کشتیوں کو نشانہ بنایا، اور حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

News ID 1935543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha