مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لئے قائم بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کشتیوں کی یہ نئی کھیپ ہفتے کے روز اٹلی کی بندرگاہ سے غزہ کی طرف روانہ ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کشتیوں کی حتمی تعداد واضح نہیں ہے، تاہم اس وقت دنیا بھر سے تقریباً 50 کشتیوں پر مشتمل "صمود فلوٹیلا" غزہ کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔
گزشتہ شب اطلاع دی کہ صمود بیڑے کی کچھ کشتیوں پر حملے بھی کیے گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کشتیوں کا عالمی قافلہ غزہ پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ