مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں، مدادی سامان و ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور 10 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کے باعث انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری انسانی وقار کے تحفظ، انصاف اور جوابدہی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ بیانات کا وقت ختم ہو چکا ہے، اب عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ