مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعاء لاکھوں یمنیوں نے ایران کے ساتھ یکجہتی اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
صنعاء کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں لوگوں نے اجتماع میں صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد تل ابیب کے ساتھ جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
احتجاجی ریلی کے دوران یمنی عوام نے کہا کہ غزہ اور فلسطینی مقاومت کی حمایت جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی صورت میں عقب نشینی نہیں کریں گے۔
ریلی کے شرکاء نے عرب اور اسلامی ممالک سے صہیونی حکومت کے خلاف قیام کا مطالبہ کیا۔
ریلی کے موقع پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یمنی عوام صہیونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوری ایران کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ایران کی حمایت یمن کا فریضہ ہے۔ دنیا بھر کے حریت پسند اس موقع پر ایران کے ساتھ ہیں۔ ہم صہیونی حکومت کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی کو غزہ اور غرب اردن کے مظلوم فلسطینیوں صہیونی مظالم کے انتقام کا حصہ سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ