18 مئی، 2024، 8:28 PM

امریکہ کا چین کی نگرانی کے لئے خصوصی مشن جاپان بھیجنے کا فیصلہ، ذرائع

امریکہ کا چین کی نگرانی کے لئے خصوصی مشن جاپان بھیجنے کا فیصلہ، ذرائع

امریکی محکمہ خارجہ کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت، چین کے اقدامات کی نگرانی کے لئے ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے میں ایک خصوصی مبصر بھیج رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کیوڈو کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے باخبر ذرائع نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ جولائی میں ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے میں چین کی حکومتی اور تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک اعلی عہدے دار بھیجے گی۔

ان ذرائع کے مطابق چینی امور کے شعبے میں ایسے ماہر مبصر کو سفارت خانے میں بھیجنا بائیڈن انتظامیہ کی انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پہلے ہی بنکاک، برسلز، روم اور سڈنی سمیت دیگر دارالحکومتوں کے امریکی سفارت خانوں میں چین کی نگرانی کے لیے اسی طرح کے 20 عہدے دار تعینات کئے ہیں۔

خصوصی فرائض انجام دینے والے یہ سفارت کار چائنا ریجنل آفیسرز کے نام سے جانے جاتے ہے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ ​​انتظامیہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ ان افسران کو اس علاقے یا ملک میں جہاں وہ تعینات ہیں وہاں چینی دراندازی سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کا کام سونپا جاتا ہے۔

ان باخبر ذرائع کے مطابق، چین کے اقدامات پر نظر رکھنے کے علاوہ، ٹوکیو بھیجے گئے اہلکار سیمی کنڈکٹرز اور دیگر اہم اشیا کے لیے سپلائی چین کی تشکیل کے ذمہ دار ہوں گے جو چین پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔

News ID 1924027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha